Daily Taqat

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے اپنی زندگی کو خود ہی ختم کر دیا

گوجرانوالہ: میں نئے نویلے دولہا نے ٹرین کے نیچے  آکر  خود کشی کر لی ۔تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نئے نویلے دلہا نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ٹبہ محمدنگر کے رہائشی سفیان کی منگنی واہنڈو کے علاقے میں ہوئی تاہم خاندانی تنازع کے باعث رشتہ ٹوٹ گیاجس کے بعد والدین نے سفیان کی شادی 3 روز قبل شاہدرہ کی رہائشی ایک لڑکی سے کردی۔پولیس کے مطابق سفیان اس شادی سے خوش نہیں تھااورشادی کے 3 روز بعد نوجوان نے منڈیالہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »