ڈیفنس میں نوجوان کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ رات اے سی ایل سی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے انتظار احمد کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب اینٹی کار لفٹنگ سیل کے چار اہلکاروں کو بچانے کیلئے پیٹی بند بھائی سرگرم ہوگئے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ اینٹی کارلفٹنگ سیل کی خیابان اتحاد میں پکٹ لگی ہوئی تھی ، مشکوک گاڑی سمجھ کر انہوں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔دوسری جانب واقعے میں ملوث اہلکاروں کو بچانے کیلئے ان کے پیٹی بند بھائی میدان میں آگئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ 9 اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.