Daily Taqat

تم بڑے ڈرامے باز ہو، میں تمہیں پہلے بھی ایک بار سن چکا ہوں، چیف جسٹس

بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بھٹہ مزدور بارے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تم ایک بڑے ڈرامے باز ہو، میں تمہیں پہلے بھی ایک بار سن چکا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ مزدور عنایت نے عدالت میں پیش ہو کر دہائی دی کہ اس کے دو بچوں سے ایس ایچ او نے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا لئے ہیں۔ اب وہ ساری زندگی غلامی کریں گے۔ چیف جسٹس نے مزدور سے استفسار کیا کہ تم نے بھٹہ مالک سے کتنا ایڈوانس لیا ہے؟ اس پر مزدور نے بتایا کہ میں نے بھٹہ مالک سے 10 لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ جو مالک نے معاف کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تم ایک بہت بڑا ڈرامہ ہو، میں تمہیں پہلے بھی ایک بار سن چکا وں۔ مزدور نے کہا کہ میں ڈرامہ نہیں کررہا میرے بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔ مزدور نے مزید کہا کہ میری ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔ مجھے بیت المال سے وہیل چیئر دلوائی جائے۔ چیف جسٹس نے بیت المال کو مزدورکو وہیل چیئر فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی اور متعلقہ ایس ایچ او کو مزدورکے دونوں بچوں سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »