Daily Taqat

پورے سال کا بجٹ پیش نہ کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی:احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پورے سال کا بجٹ پیش کرنا ضروری تھا اگر چار ماہ کا بجٹ بناتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی ،ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کارپورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ و ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ متوازن اور اقتصادی گروتھ کے رجحان کو بڑھانے والا ہے ،مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی،عوام ترقی کے سفر کوجاری دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کاتسلسل چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لئے پورا بجٹ مختص کیاہے جبکہ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے 23ارب،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 47ارب اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تر قی 13سالوں کی بلندترین5.8فی صدشرح حاصل ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »