خواتین مردوں سے زیادہ طاقتور ثابت ہوگئیں

اسلام آباد: خواتین مردوں سے زیادہ طاقتور ثابت ہوگئیں، ماہرین نے تحقیق کے بعد واضح کردیا کہ ہر دور کی خواتین طاقت اور ارادے میں مردوں سے زیادہ مضبوط اور توانا پائی گئی ہیں۔

صدیوں پرانی بحث پر تحقیق مرد طاقتور ہیں یا خواتین اس حوالے سے جنوبی ڈینمارک کی یونیورسٹی کی تحقیق میں ثابت ہوگیا، خواتین ہر دور میں زیادہ طاقتور پائی گئیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ تاریخ کے ہر دور میں جہاں بھی خراب حالات آئے وہاں مردوں کے مقابلے میں خواتین ہر مشکل سے نمٹنے میں کامیاب نظر آئیں۔

ماہرین نے حیاتیاتی طور پر بھی خواتین کے اعصاب کو مضبوط پایا، تحقیق سے ثابت ہوا کہ بیماریوں میں خواتین کی قوت مدافعت مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

یہی نہیں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بھی خواتین مردوں سے بازی لے گئیں، تحقیق کرنے والے کہتے ہیں کہ خواتین میں پاگل ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.