افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،پاکستان

  اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور عوام دہشتگردی کے اس گھناونے حملے میں افغان حکومت اور عوام سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ریاستوں کے درمیان مربوط کوششوں اور موثر تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.