نواز شریف دبئی چلے جائیں یا کہیں اور، معافی نہیں ملے گی:قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوا ز شریف دبئی چلے جائیں یا کہیں اور انہیں کسی صورت معافی نہیں ملے گی جبکہ لوگ کہتے ہیں یہ وہ بلی ہے جو پاوں جلنے پر بچے پاوں کے نیچے رکھ لیتی ہے۔ مال روڈ پر اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کا ئرہ کا کہناتھا کہ نوازشریف صاحب،اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں آپ کو کیوں نکالا؟حکمرانوں کو جمہوریت سے نہیں،اقتدار سے غرض ہے،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے،میاں صاحب آپ بتائیںآپ نے اس ملک کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے کیوں نکالا؟میاں نوازشریف ! آپ کو کسی سازش سے نہیں بلکہ اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹ بولنے اوربددیانتی پرنکالا۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کے واسطے جدوجہدکررہاہے،میاں صاحب جمہوریت اورپارلیمنٹ کواپنے اقتدارکیلئے استعمال کررہے ہیں اور اگرنوازشریف رہے توجمہوریت باقی نہیں رہے گی کیونکہ سابق وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کسی طرح جمہوریت ختم ہوجائے لیکن ہم نے آمروں اورانکے بچوں سے جمہوریت بحال کروائی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.