کیا چودھری نثار علی خان کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دیا جائے گا؟
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ چودھری نثار علی خان کو آئندہ الیکشن میں ضرور ٹکٹ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہن لیگ چودھری نثار علی خان کو بالکل ٹکٹ دے گی ،
اب اس ٹکٹ کو تسلیم کرنا اور اس ٹکٹ پر لڑنا یہ ان کی اپنی صوابدید ہو گی۔ ن لیگ کو چودھری نثار علی خان کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ بھی دینا چاہئیے لیکن اگر وہ کسی وجہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر نہ بھی لڑنا چاہیں تو ن لیگ کو ان کا احترام کرنا چاہئیے ،اور ان کے مقابلے میں اس حلقے سے کسی اور اُمیدوار کو کھڑا نہیں کرنا چاہئیے۔