Daily Taqat

شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے: عمران خان

لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ہوتے ہوئے پنجاب پولیس نے 870 قتل کیے،عابدباکسرنے کہامیں شہبازشریف کے کہنے پرپولیس مقابلے کرتاتھا اور اس نے خود تسلیم کیا کہ اس نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر دو بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا، شہباز شریف اس وقت فرعون بن چکا ہے اور اس فرعون کے ہوتے ہوئے پنجاب پولیس کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف وہ فرعون ہے جس کا وقت قریب آگیا ہے، نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین ، شریفوں اور زرداری کی طرح نہیں جو کسانوں کا پیسا کھائے اور سپریم کورٹ نے کہا جہانگیر ترین نے کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی ۔ میں نے جہانگیر ترین سے کہا تھا کہ آپ کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم تسلیم کریں گے ۔ پناما کیس میں جے آئی ٹی نے نوازشریف کوباربارموقع دیا اور اب نیب بھی انہیں مہلت دے رہا ہے۔ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اور انہیں نیب نے بنایا تو سابق وزیر اعظم کے بچے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔ صرف شریف خاندان ہی نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن) کے وزرابھی چوری میں ملوث ہیں۔ علی ترین کی جیت تبدیلی کی علامت ہوگی اور شریف خاندان کے پنجاب سے کوچ کرنے کا اعلان بھی ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »