جہاں سیاست دان گالم گلوچ وخواتین کی عزت نہ کریں، وہاں ایسے واقعات حیران کن نہیں، عائشہ گلالئی

 پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کہتی ہیں کہ قصور میں 7 سالہ زینب کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے اور جس ملک کے سیاسی لیڈر اخلاقی طور پر بدکردار ہوں وہاں قصور جیسے واقعات حیران کن نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میری اور قوم کی دعائیں زینب کے والدین کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں صبر دے، جب کہ ملک میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں اور بدقسمتی سے اکثریت رپورٹ نہیں ہوتے۔

قصور جیسے واقعہ کو بھی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی چپقلشوں کا نشانہ بناتے ہوئے معاشرے میں بگاڑ اور بچوں کے زیادتی کے واقعات کو بھی عمران خان سے جوڑ دیا۔ بد کردار لیڈرز سے معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوجاتا ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جہاں سیاست دان گالم گلوچ اور خواتین کی عزت نہ کریں، وہاں ایسے واقعات حیران کن نہیں، جب کہ اس ملک میں لوگ اور چند میڈیا چینلز سیاسی لیڈروں کی بدکرداری کا دفاع کرتے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مستقبل کی فکر نہیں اور اگر اللہ پر ایمان ہے تو عمران خان نجومیوں کی باتیں کیوں کرتے ہیں، عمران خان نے پیری فقیری اور طلاق متعارف کرائی

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد عمران خان کو دو منٹ میں رلا سکتے ہیں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.