جب بھی ضرورت محسوس ہوئی اتوارکوعدالت لگائی جائے گی،جسٹس ثاقب نثار

کراچی:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ جب بھی ضرورت محسوس ہوئی اتوارکوعدالت لگائیں گے۔
چیف جسٹس نے چھٹی کے روز سپریم کورٹ آمد پرسینئروکلاسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ضرورت محسوس ہوئی اتوار کو عدالت لگائیں گے۔ چیف جسٹس نے بیرسٹر فروغ نسیم سے استفسار کیا اور کہا منیراے ملک نے کہہ دیا ہے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں،کیوں فروغ صاحب آپ کیا کہتے ہیں؟۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بالکل اتوار کو عدالت لگائی جا سکتی ہے، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو یہ آپ کا سندھ اور کراچی کے عوام پر احسان ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.