پاکستان جب بھی ترقی کی طرف بڑھاترقی کے سامنے کوئی نہ کوئی دیوارکھڑی کرد ی گئی،راناثنا اللہ

فیصل آباد: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جب بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی ہمارے راستے میں دھرنے آگئے ،لیکن کام کرنے سے روکنے کے باوجود پاکستان نے ترقی کی۔
فیصل آباد میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کاووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کل بابا رحمتے بھی پینے کے پانی کیلیے کافی متحرک ہے،یہاں پینے کے پانی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے منصوبے مکمل ہونے سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے قبل کہا جاتا تھا کہ ملک دیوالیہ پن کاشکار ہورہا ہے آج آپ دیکھ لیں کہ ملک اس وقت کہاں تھا اور آج کہاں کھڑا ہے ۔12 اکتوبر کے بعد کہا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لائیں گے آج کل بھی حقیقی جمہوریت لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں،احتساب کی باتیں کی جا رہی ہیں کرپشن کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ 20 سال پہلے جو نعرہ لگایا گیاآج پھر وہی نعرہ لگایا جا رہا ہے آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشتگردی کا 70 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے۔2013سے قبل کسی کو سی پیک کے نام بھی نہیں پتا تھا۔نیب ریفرنس میں نواز شریف پر کرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلانا ہےنواز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے،عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کرنا محاذ آرائی ہوتی۔فیصلے کے کسی نکتے پر اعتراض کرنا محاذ آرائی نہیں،قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری صاحب کرپشن پر تقریر کر رہے ہیں،زرداری کی تقریریں جاری رہیں تو سندھ پر کوئی عذاب نازل نہ ہو جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.