Daily Taqat

جب بھی کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ الگ ہو گیا، آرمی چیف

بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد میں وطن پر جان لٹانے والے کرنل سہیل عابد کو مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر شہید کے بیٹے کو گلے لگا کر آنسو بھی پونچھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ الگ ہو گیا ہو۔ لیکن پُرعزم ہیں اور وطن کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ والد راجہ عابد حسین نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے بھی کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن ردالفساد کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشتگرد سلمان بدینی مارا گیا۔ مجموعی طور پر چار دہشتگرد ہلا ک ہوئے۔ جن میں دو افغانی بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشتگرد ہزارہ برادری کے قتل اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »