عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہےتو انہوں نے کیا کہا؟

قصور  سی سی ٹی وی فوٹیج میں عمران کا چہرہ اور پھر اس کے گھر سے دو بٹنوں والی جیکٹ ملنے کے بعد صرف اس کی گرفتاری ہی باقی رہ گئی۔

عمران کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایسا کام کر دیا کہ ہر دل ہی خون کے آنسو رونے لگا۔ اس ماں نے کسی کے لخت جگر کو چھیننے والے اپنے ’لخت جگر‘ کو گرفتار کروانے میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق گرفتاری کیلئے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید جنہیں اسی قسم کا کیس ریکارڈ وقت میں حل کرنے کی وجہ سے آئی جی پنجاب نے خصوصی طور پر اس جے آئی ٹی میں شامل کیا تھا ملزم کے گھر گئے اور انہیں گرفتار کر کے گھر کی تلاشی لی اور یوں ایک سیریل کِلر اپنی مخصوص جیکٹ کی وجہ سے پکڑا گیا۔

اس کا ڈی این اے جب مکمل میچ ہوا تو پھر صرف گرفتاری ہی آخری کام رہ گیا تھا جس میں اس کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مدد کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.