وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں مفت گندم تقسیم کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے متاثرین کی امداد کیلئے فی خاندان 100 کلوگرام گندم مفت تقسیم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تھر میں گندم تقسیم کرنے کے انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مفت گندم تقسیم کا فیصلہ کیا ہے جوکہ اپریل سے جون تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تھر میں گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ غذائی قلت کے باعث کیا گیا ہے اور گندم 2 لاکھ 87 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں اشیاء خوردنی، آر او پلانٹس و دیگر پینے کا صاف پانی کے ذرائع کو بھی بہتر بنایا جائے۔تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ وزیر بلدیات جام خان شورو کے تحقیقاتی رپورٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا ہے جس نے اپنی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرکے متاثرین میں مفت گندم کی فوری تقسیم کو یقینی بنائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.