Daily Taqat

ایم کیو ایم نے 33سال میں کیا کیا؟خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی بتائیں 33سال میں ایم کیو ایم نے کیا کیا ؟ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ایک یونیورسٹی بھی نہ بناسکے ۔

سکھر میں خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ن لیگ ، مشرف اور ہمارے ساتھ اقتدار میں رہے انہوں نے کیا کیا؟یہ پوچھا جانا چاہیے ۔

ان کا کہناتھاکہ حکومت کے پاس مزدور کی اجرت بڑھانے کےلئے پیسے نہیں ہیں لیکن کرپشن کے لئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کو بنی گالا بلاتا ہے نہ ہی تخت لاہور ،پی پی خود مزدور کے پاس جاتی ہے،اپنے حقوق کے لئے مزدور کو ایک ہونا پڑے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »