محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مری ، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا بھی امکان ہے

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کل سے مری، گلیات، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔
جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور ابر الود رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات دیر پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ادارہ موسمیات کا مزید کہنا تھا پیر کو شمالی بلوچستان، بالائی سندھ میں چند مقامات پر جبکہ پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے سے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.