شوگرملزکومن مانی نہیں کرنے دیں گے ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین

لاہور: صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کہتے ہیں کہ کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے،پنجاب بھر میں بلاامتیاز گنے کے کاشتکاروں کی خدمت جاری ہے، شوگر ملز کو کسی صورت میں من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کسانوں کی شکایات سنتے ہوئے بلال یاسین کسانوں کی حمایت کیلئے دوڑے آئے اور کہا کہ شوگر ملیں مقررہ قیمت پر گنا خریدنے اور پکی رسید جاری کرنے کی پابند ہیں، غیرقانونی اوزان کنڈوں کا قلع قمع کیا جارہاہے۔ وزیر خوراک نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے ٹرالیوں میں اوورلوڈنگ کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسان بھائی بھی رات اور دھند کے موسم میں ٹرالیوں کے پیچھے لائٹ اور ریفلیکٹر کا ضرور انتظام کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.