ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے، کسی سے بگاڑ نہیں، خورشید شاہ

فیصل آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ہے، چیئرمین تحریک انصاف سے درخواست کرتاہوں جو بھی شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں، فیصل آباد میں  خورشید شاہ نے کہا کہ نجومیوں پر کوئی اعتبار نہیں کرتا ،ملک میں آئین و قانون کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں، ہم پہلے روز سے ماڈل ٹاون سانحے کے متاثرین کے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے، کسی سے بگاڑ نہیں،حکومت نے چارسال ضائع کرنے کے بعد وزیرخارجہ رکھاہے،کبھی اجازت نہیں دیں گے ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرے ،خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.