[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

ون ویلنگ کو روکنا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

[mashshare]

کراچی : وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا۔ کہ اگر ون ویلنگ کو روک لیا گیا تو یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔ والدین  کو اپنے بچوں پر چیک اینڈبیلنس رکھنا ہوگا۔ کسی موٹر سائیکل میں تبدیلی نہ کی جائے،ان خیالات کا اظہار وزیرداخلہ سندھ نے سی ویو پر اسنیپ چیکنگ کے معائنہ کے دوران کیا۔
وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس نے منشیات کیخلاف بہت کارروائیاں کی ہیں،ہمارے پاس اتنی نفری نہیں کہ پولیس ہرگلی میں کھڑی ہو،ان کا کہناتھا کہ کراچی کی آبادی کئی ملکوں سے زیادہ ہے ،ماضی کی نسبت سٹریٹ کرائم کی شرح کم ہوئی ہے،دنیاکے بڑے شہروں میں کراچی سے زیادہ سٹریٹ کرائمز ہیں، سہیل انور سیال نے کہا کہ صرف دو دریا نہیں پورے شہر میں ون ویلنگ پر پابندی ہے ،انہوں نے کہا کہ کئی لوگ آج بھی پولیس سٹیشن جاتے ہوئے گھبراتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.