[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

سندھ کوزرداری اور کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائیں گے

[mashshare]

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ مار ناقابل برداشت ہے ،عوام سے مل کر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں عمران خان نے آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کرنے  کا فیصلہ کیا ،اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ اگلے ہفتے کراچی آ رہا ہوں ،سندھ کو زرداری اور کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے، عوام سے مل کر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.