ہم حکومت گرانا نہیں چاہتےانصاف چاہتے ہیں: سید ناصر حسین شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے،انصاف چاہتے ہیں ہمیں بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں لائیو اسکلز بیسڈ ایجوکیشن دیں گے، جنسی تعلیم دینے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے، اسلامی اسکالرز کی مشاورت سے نصاب بنایا گیا ہے یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں لاہور میں مظلوموں کے لئے احتجاج ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے، تخت لاہور والے بوکھلائے ہوئے ہیں پوری قوم کہہ رہی ہے کہ میاں نوازشریف سب سے بڑے احمق ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.