ہم پر پریشر ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا

لاہور:  چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئےکہا ۔کہ ہم پر پریشر ڈالنے والا ابھی پیدا  نہیں ہوا۔ فیصلہ خلاف آنے پر الزامات لگا نا بند  کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر عدلیہ کچھ نہیں۔ لوگوں کو انصاف دینا میرا حق ہے۔ جو بھی فیصلے کیے گیےبالکل ٹھیک کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بابا کسی بڑے پلان کا حصہ نہیں۔ کچھ دوست فیصلہ کو پڑھے بغیر تبصرے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے دوبارہ پھر اس بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ۔ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ موجودہ عدلیہ پر کوئی دبائو نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.