ہم روایتی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں اپنی جگہ مگرروایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نےبہاولپور کا دورہ کیا اورموسم سرما کی فوجی تربیتی مشقیں دیکھیں۔

کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

اس موقع پرآرمی چیف نےکہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ پھر بھی روایتی خطرات کا بروقت جواب دینے کے لئے تیاریوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.