Daily Taqat

وزیر اعظم عمران خان کے 15معاونین خصوصی میں 7 دوہری شہریت کے حامل

اسلام آباد(روزنامہ طاقت) وزیر اعظم عمران خان کے معاونین اور مشیروں کی شہریت کی تفصیلات جاری،وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی میں سے 7دوہری شہریت کے حامل نکلے.

وزیر اعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کے اثاثہ جات اور دہری شہریت کے حوالے سے تمام تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کے پندرہ مشیروں میں سے سات مشیر دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ دو معاون خصوصی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

دوہری شہریت کے حامل معاونین خصوصی میں سے معاون خصوصی برائے “نیشنل سیکیورٹی” معید یوسف امریکی شہری ہیں جبکہ زلفی بخاری برطانوی شہریت رکھتے ہیں ۔ تانیہ ادریس کینیڈا اورسنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں جبکہ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا میں سب سے متحرک سمجھے جانے والے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں جبکہ سید ذوالفقار عباس بخاری بھی دوہری شہریت رکھتے ہیں.


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »