دہشت گردی کی جنگ میں جتنی کامیابی پاکستان نے حاصل کی اتنی کسی ملک نے نہیں کی: احسن اقبال

وفاقی وزیرِداخلہ  پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والا ڈرون حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں، ہم نے امریکا سے شدید احتجاج اور اس حملے کی شدید  مذمت کی،سیکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائیگی،عمران خان طویل دورانئے  کی نگران حکومت چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف ہماری کامیابیوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، دہشت گردی کی جنگ میں جتنی کامیابی پاکستان نے حاصل کی اتنی کسی ملک نے نہیں کی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تفصیل اقوام متحدہ کی ٹیم کوبتائی ہے، عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کا اعتراف کرے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان طویل دورانیے کی نگران حکومت چاہتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی سمیت جو بھی جلدی انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں وہ نظام میں خرابی چاہتے ہیں، جولائی 2018 سے پہلے عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قصور واقعے سے متعلق پنجاب حکومت کے خلاف من گھڑت خبر چلائی گئی، قصور واقعے کا مجرم پکڑا گیا اور پنجاب حکومت کو کامیابی ہوئی لیکن ایک اینکر نے خبرچلائی جس پرنوٹس لیا گیا اور بعد میں پتا چلا کہ خبرمن گھڑت ہے، لوگ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں سے چوکنا رہیں، ہمیں منفی پراپیگنڈے سے باہر نکلنا چاہیے، قصور کا معاملہ ثبوت ہے کہ کس طرح معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے گھمایا جاتا ہے؟ یہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا ٹول ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.