Daily Taqat

پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا چاہتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے۔ کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے۔ شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بدل رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92 فیصد کمی آچکی ہے۔ پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔ جنوبی ایشیا میڈیا  کانفرنس 13 مئی تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں بھارت سمیت متعدد ملکوں کے وفود شریک ہیں۔ کانفرنس 7 مراحل میں ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »