آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو فرنٹیئر فورس ریجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے نئے کرنل کمانڈنٹ کو رینک لگائے۔تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی، آرمی چیف نے پفر کمانڈنگ افسران سے خطاب کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاع وطن کے لیے پفرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.