ناصر جنجوعہ افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان مشیر قومی سلامتی کے مطابق ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کررہے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی اپنے افغان ہم منصب اور افغان سیکیورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔
ترجمان کے مطابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے اور پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن کےلئے ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.