قصور:ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اور مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے ایک اور کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم حسیم عامر کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک ملزمان علیم آصف ، نسیم شہزاد اور مقصود سندھی کو عدالت نے بری کردیا ہے ۔ مذکورہ مجرم کو پہلے بھی عدالت 2مقدمات میں سزا سنا چکی ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار کے جج نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز مجرم کومذکورہ بالا سزکا حکم سنا دیا ہے جبکہ فاضل جج نے مقدمہ میں شریک ملزموںعلیم آصف ، نسیم شہزاد اور مقصود سندھی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیاہے۔مجرم حسیم عامر کے خلاف مقدمہ نمبر248/15 تھانہ گنڈاسنگھ قصور میں مقدمہ درج تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.