وائس چانسلرڈاکٹرظفرکاڈائریکٹرپروٹوکول بیٹے سمیت کرپشن کے ا لزام میں گرفتار
لاہور: نیب لاہور کے مطابق فیڈرل اردویونیورسٹی میں کرپشن اور غیرقانونی کیمپس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس میں وائس چانسلرڈاکٹرظفرکاڈائریکٹرپروٹوکول بیٹے سمیت کرپشن کے ا لزام میں گرفتار کرلیا گیا،نیب کے مطابق ملزم غلام بشیربگیواورشمیم احمد بگیوکوکراچی سے گر فتارکیاگیا۔
ادارے کے مطابق غلام بشیرکے ا کا ونٹ میں ڈاکٹرظفرکی جانب سے25لاکھ روپے غیرقانونی طورپرمنتقل کیے گئے جبکہ ملزم کے بیٹے شمیم بگیوکے ا کاونٹ میں 50 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔نیب کا کہنا تھا کہ ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزمان کااحتساب عدالت سے3جنوری تک کاجسمانی ریمانڈحاصل کرلیاگیا۔