پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ میں تبدیل ، جمعیت اور لسانی تنظیم کے طلبہ آمنے سامنے, متعدد طلبہ زخمی

لاہور:  پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والا تصادم خطرناک صورت اختیار کرگیا، مضروب فریق نے وی سی آفس کے باہر دھرنا دیا تو پولیس نے شیلنگ کرکے انہیں بھگادیا، مشتعل طلبہ نے کیمپس پل کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرنگ گراﺅنڈ میں آج (پیر کو) پائنیرز فیسٹیول کرایا جانا تھا تاہم ایک لسانی تنظیم کے طلبہ نے رات 4 بج کر 45 منٹ پر کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو آگ لگادی ۔ شدت پسند طلبہ کی جانب سے فیسٹیول کے انتظامات تہس نہس کردیے گئے جبکہ جمعیت کے متعدد کارکنان کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.