Daily Taqat

عالمی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے زرمبادلہ مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی پر اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک سو تینتیس روپے چونسٹھ پیسے رہی۔

اس کی وجہ عالمی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں ہونے والی کمی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے نے زرمبادلہ مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں گے، زرمبادلہ کی منڈی میں ناخوشگوار اتار چڑھاؤ پر مداخلت کیلئے تیار ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی قیمت امپورٹ بل میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔ جبکہ امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباﺅ کا شکار ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »