Daily Taqat

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، اور یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیے گئے ہیں، جب کہ کپڑے دھونے کے پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »