Latest news

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی تو دوسری طرف آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کی کمی کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ بھی کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 74 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد آٹھ سو دس روپے مقرر کر دی ہے جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا پانچ روپے اضافے کے بعد چار سو روپے کا مقرر کر دیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.