سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری پرگہری دلچسپی کا اظہارکیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے ،پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی ہیں اورسرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئیں،کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی،اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ وگرد ونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی،اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی،پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی،صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں ،سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب میںآپ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں ،سرمایہ کاری کیلئے آپ کے اقدامات کی ستائش کرتے ہیں،دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجے بن حسائن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میںعالمی بینک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر کے شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرام پر ہونیوالی پیشرفت پر بات چیت کی گئی جبکہ ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف کے حصول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،عالمی بینک ،پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عالمی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی بینک پنجاب حکومت کااہم ترین ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے، ڈویلپمنٹ فریم ورک 2022-26 کے تحت اہداف حاصل کئے جائیں گے ،بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے جامع پلان پر کام کر رہے ہیں ، صوبے میں تعلیم و صحت کی سہولتوں کو نچلی سطح تک بہتر بنایا جا رہا ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھا یا جائیگا، دسمبر 2021 ء تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام میں شامل کیا جائیگا، زرعی شعبے کی بہتری کیلئے عالمی بینک کے ماہرین سے استفادہ کریں گے ،شعبہ زراعت کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،زرعی شعبے کی ترقی سے کسان خوشحال ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »