طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں دیتے تھے، اب ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں,دانیال عزیز

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پہلے یہ دو کزن تھے اب تین بن گئے ہیں، طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں دیتے تھے، اب ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔دانیال عزیز کا مزید کہنا ہے کہ عوامی تحریک والوں نے خود اپنی ایف آئی آر کو تبدیل کیا، انہوں نے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ ہم نے نہیں روکی تھین لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاجی پارٹیوں کی تعداد 9تک پہنچےگی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اپوزیشن پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا، ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیسے اکٹھے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بےنقاب ہو چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.