Daily Taqat

امریکی سفارتکار کو لینے آیا امریکی جہاز خالی ہاتھ لوٹ گیا

اسلام آباد کے ایک نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی سفارتکار کو لینے آیا امریکی جہاز ناکام لوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل ایک امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے کےلئے ایک امریکی سی ون تھرٹی طیارہ نورخان ائیر بیس پر انھیں لینے کےلئے آیا۔ طیارہ تقریباً چار گھنٹے نور خان ائیر بیس پر کھڑا اپنے سفارتکار کا انتظار کرتا رہا۔ اور ان کے نہ آنے پر طیارہ افغانستان کے بگرام ائیر بیس روانہ ہو گیا۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے کرنل جوزف کا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے وزرات داخلہ کو حکم جاری کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »