Daily Taqat

امریکہ نے پاکستان کی سکیورٹی معاونت کو معطل اور فوجی سازو سامان روکنے کااعلان کردیا

امریکا نے پاکستان کی سیکورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی بھی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی ترجمان ہیدر نورٹ کے مطابق حقانی نیٹ اور دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک یہ معاونت معطل رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے جبکہ روکی جانے والی سیکورٹی امداد کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

اس سے قابل امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر 10 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کیا ہےاور اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ شمالی کوریا، ایران، ارٹریا، چین، برما ،سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک امریکی تعلقات ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »