سہارا میڈیکل کالج کے طلباءکے نتائج جاری نہ کرنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب:لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سہارا میڈیکل کالج کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے گلوکار ابرارالحق کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ان کے سہارا میڈیکل کالج میں طلبا ءکو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست گزار نے بتایا کہ عدالت نے 2015 ءاور 2016 ءکے دوسرے ضمنی امتحان میں طالب علموں کو مشروط شرکت کی اجازت دے دی تھی ،عدالتی حکم پر 78 طالب علموں نے امتحان میں شرکت کی ۔عدالت کے حکم پر ابھی تک ان کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔درخواستگ گزار نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی اب 6 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان کے طلباءکو شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت طلباءکو 6 فروری کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے۔ عدالت نے وکلاءکی بحث کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.