افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا،احسان فراموش امریکی صدرناکامیوں کاالزام پاکستان پردھرتاہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی امریکا کی نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں، امریکی نام نہاددہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ترصورتحال کے بعدبات وہی ہے جومیں کہتاآیا،ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمہ داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے،امریکی صدر پاکستانی قوم کی تذلیل اورڈومورکاختم نہ ہونے والامطالبہ کررہاہے،اب حکومت نے بھی وہ بات کہناشروع کردی جومیں پہلے دن سے کہتاآیا،انہوں نے کہا کہ احسان فراموش امریکی صدرناکامیوں کاالزام پاکستان پردھرتاہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکے، افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کوقربانی کا بکرا بنایا، امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا کر ہمیں بدنام کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.