Daily Taqat

آئندہ سال حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نام نہاد اشرافیہ بڑے بڑے قرضے معاف کرا لیتے ہیں، کاش کہ معاف کرائے گئے کئی سو ارب کے قرضے واپس مل جائیں تو مزید لاکھوں مستحق افراد کی مدد ہو سکے گی۔بادشاہی مسجد میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا خود روزگار اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہے کہنا تھا کہ آئندہ سال دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے۔ چھوٹے قرضے لینے والے نام نہاد اشرافیہ سے بہتر ہیں کیونکہ یہ قرضے واپس کر دیتے ہیں، چھوٹے قرضوں کا حجم بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔ آئندہ سال دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے۔نواز شریف کی قیادت میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف کرانیوالے بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرتے ہیں، جبکہ چھوٹے قرضوں سے پنجاب کے سوا کروڑ عوام نے فائدہ اٹھایا ۔ پنجاب کے بعد سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان میں بھی انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »