Daily Taqat

آخر کار امریکہ نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

امریکی نائب وزیر خارجہ جان سولی وان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، طالبان کے نمایاں دھڑے اس وقت مذاکرات پر راضی نہیں،انہیں آمادہ کرنے میں کافی وقت لگے

گا تاہم بعض دھڑے اور افغان رہنما اس وقت بھی راضی ہیں،تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں سے پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان بھی افغان طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔جون سلی ون نے سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ کو کہا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور ٹھوس اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال کی جاسکتی ہے۔کابل حملے کے بعد امریکی صدر کی جانب سے طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کے بیان کی وضا حت پیش کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان دہشت گردی کے تناظر میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے نمایاں دھڑے اس وقت مذاکرات پر راضی نہیں،انہیں آمادہ کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم بعض دھڑے اور افغان رہنما اس وقت بھی راضی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »