علامہ خادم رضوی کل اسلام آباد راولپنڈی کا دورہ کرینگے

راولپنڈی: امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی 4دسمبر کو راولپنڈی اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور دھر نا کے دوران شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات اور زخمیوں کی عیادت کریں گے ۔ تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈو یڑن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے دھرنے میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا، اجلاس میں نائب امیر قاضی سعید الرحمن قادری ، چیف آرگنائزر مولانا عبداللطیف نے شرکت کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.