Daily Taqat

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں احد چیمہ کے 2 ساتھی گرفتار

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ نیب لاہور نے احد چیمہ کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ احد چیمہ کے ساتھیوں رانا شہزاد اور ملک لیاقت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے سابق ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایل ڈی اے رانا شہزاد کو احد چیمہ کا ساتھ دینے پر طلب کیا تھا۔
رانا شہزاد پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ اسکیم کو پاس کرانے کے لیے رشوت لی۔ جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے سیل کے سٹاف ملک لیاقت کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »