Daily Taqat

حیدر آباد سے گرفتار 2 ملزموں نے چینی باشندے کے قتل کا اعتراف کر لیا

کراچی میں چینی باشندے کے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔ حیدر آباد سے گرفتار دو ملزموں نے چینی باشندے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ دونوں ملزموں نے 5 فروری کو کلفٹن میں چینی باشندے کو قتل کیا۔ ملزمان ثاقب احمد اور ریحان ہاشم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے چینی باشندے چن زو کو قتل کیا تھا۔ چن زو ایک شپنگ کمپنی کا افسرتھا۔ پولیس نے کالعدم تنظیم کے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نےان کو 10 مئی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »