کراچی:دو ڈاکو بس میں مسافروں کو لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

شہر قائد میں دو ڈاکو بس میں مسافروں کو لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں تین ڈاکو مسافر بس پر چڑھ گئے اور مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا ،بس تھوڑی آگے گئی تو راستے میں موجود ٹریفک پولیس نے بس کو کاغذات چیک کرنے کے لیے روک لیا ۔پھر ڈرائیور نے ہاتھ کے اشارے سے بتا یا کہ بس میں چور موجود ہیں جس پر ٹریفک پولیس نے انہیں باہر آنے کا کہا ۔ٹریفک پولیس کی بات سن کر ایک ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا جبکہ دو ڈاکوؤں کو پولیس نے پکڑ لیا ۔اس کے بعد ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.