Daily Taqat

پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیوکے دو نئےکیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ صحت میں تشویش پائی جاتی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے دو نئے پولیو کیسزکی تصدیق کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیو وائرس نے دو بچیوں کو نشانا بنایا ہے، ایک کی عمر چار سال، جب کہ دوسری کی عمر ساڑھے چار سال ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک بچی کا تعلق خیبرایجنسی جب کہ  دوسری بچی کا تعلق کراچی سے ہے۔ البتہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پولیو وائرس دونوں بچیوں کو معذورکرنے میں ناکام رہا۔ فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پولیو وائرس دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے۔  پولیوکےخاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اس ضمن میں انھیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ْ

واضح رہے کہ پولیو اعصاب کو کمزور کرنے والی لاعلاج بیماری ہے۔ یوں تو بیماری بچوں میں عام ہے، لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر حملہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے مریض پر فالج کا حملہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان ان  گنے چنے ممالک میں شامل ہے، جہاں یہ وائرس موجود ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »