قصور، پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قصور میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد کی نماز جنازہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ادا کی ۔ قصور کے دلخراش واقعہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج تھے اور ڈی پی او آفس کے مظاہرہ کر رہے تھے ،مظاہرین کے ڈی پی او آفس کا گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، اس واقعہ کے بعد شہر کی صورتحال مزید خراب ہو گئی اور احتجاجی مظاہروں میں تیزی آ چکی ہے۔
پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد محمد علی اور شعیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نماز جنازہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے پڑھائی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.