Daily Taqat

عرب ممالک کے 2 وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد :  مقبوضہ  کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کیخلاف پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں یورپ کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کی بھی انکھیں کھل گئیں، تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد عرب ورلڈ بھی متحرک ہوگیا جس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج ایک ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ مسلمان ممالک کشمیر کے معاملے پر ابھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے تو آگے چل کر وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »